Apple co 43

کرونا وائرس،ایپل کا بھی چین میں اپنے سٹور بند رکھنے کا اعلان

Spread the love

واشنگٹن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) اپیل اعلان
کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی مقبول امریکی کمپنی ایپل نے چین میں اپنے 42 سٹور عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایپل کی مصنوعات کے لیے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ مزید پڑھیں

فیصلہ ماہرین صحت کی مشاورت پر بطورحفظ ماتقدم ،کمپنی انتظامیہ

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ نئے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک 305 ہو چکی ہے۔ آئی فون بنانے والے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین میں 9 فروری تک وہ اپنے سٹور، کارپوریٹ دفاتر اور رابطے کے مراکز بند کر رہا ہے۔ ادارے نے یہ فیصلہ صحت سے وابستہ سرکردہ ماہرین کے مشورے پر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم کرونا وائرس سے متاثر افراد کیساتھ اظہار ہمدردی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں جو وائرس کو کنٹرول کرنے کی تدابیر کے کام سے وابستہ ہیں۔ تاہم ایپل کے آن لائن سٹور کھلے رہیں گے۔

اپیل اعلان

Leave a Reply