0

اپوزیشن سانحہ ساہیوال پرسیاست نہ چمکائے، یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائینگے

Spread the love

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی تاہم اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نہ چمکائے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج چونکہ بجٹ پیش ہونے جارہا ہے اس لیے آج ساہیوال واقعے کو اٹھانا مناسب نہیں تھا لیکن اپوزیشن لیڈر نے اس معاملے کو اٹھایا تو اب ہماری بھی سن لیں، ساہیوال واقعہ دل دہلا دینے والاہے، دو دن سے اس افسوسناک واقعے پر ایوان میں بحث ہورہی ہے جب کہ ساہیوال واقعے کی فوری طور پر مذمت کی گئی اور وزیراعلیٰ صاحب موقع پر پہنچے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کسی قصور وارکو نہیں چھوڑا جائے واقعے کا فیئرٹرائل ہوگا ۔ کشمیری رہنماؤں کے چار رکنی وفد نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نہتے کشمیریوں خصوصاً عورتوں اور بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ملاقات کے دور ان وزیر خارجہ نے بتایا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے، یوم یکجہتی کشمیر، بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔کشمیری رہنماؤں نے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے اور اقوام عالم کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Reply