APC-jtnonline

آج اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، بڑا اعلان متوقع، وزراء معاونین بھی متحرک بڑی دھمکی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) اپوزیشن اے پی سی

پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی کثیر الجماعتی

کانفرنس ( اے پی سی ) آج بروز اتوار دن بارہ بجے اسلام آباد کے ایک جی فائیو

ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ اے پی سی پہلے کلب روڈ پر ایک ہوٹل میں ہونا تھی تاہم

شرکاء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اے پی سی کا مقام تبدیل کر دیا گیا

ہے۔ اے پی سی میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ

اپوزیشن جماعتیں اپنے آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کریں گی۔ کانفرنس میں

حکومت مخالف قراردادوں کی بھی منظوری دی جائیگی اور اختتام پر مشترکہ

اعلامیہ جاری کرنے سمیت پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

اے پی سی میں آصف زرداری کی شرکت کی بھی تصدیق کر دی گئی

کانفرنس میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اپنے وفود کا اعلان

کردیا ہے،البتہ جماعت اسلامی اسکا حصہ نہیں ہوگی۔ سابق صدر آصف

زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے

شرکت کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں

اپنے والد آصف زرداری کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

مریم نواز سمیت 11 رکنی لیگی وفد شرکت، نواز شریف خطاب بھی کرینگے

ترجمان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کیلئے صرر مسلم

لیگ (ن) شہباز شریف کی قیادت میں 11 رکنی وفد کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ

مسلم لیگ ( ن ) کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔ وفد کے دیگر

لیگی ارکان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال،

ایاز صادق، پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب

بھی شامل ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس کیلئے ( ن ) لیگ نے سفارشات کو حتمی

شکل دیدی ہے۔ نواز شریف کا آڈیو خطاب ایجنڈے کی ابتدائی منظوری کے بعد ہو

گا۔ ذرائع کے مطابق ( ن ) لیگ اے پی سی میں مڈ ٹرم الیکشن کی تجویز دے گی،

اخترمنیگل، عبدالمالک، اسرار زہری اور آفتاب شیرپاؤ کی شرکت کی یقین دہانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی

کے سربراہ سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک، عوامی

نیشنل پارٹی کے سربراہ اسرار اللہ زہری اور سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب

احمد خان شیرپاؤ سے ٹیلی فونک رابطے کر کے انہیں اے پی سی میں شرکت

کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور شرکت کی یقین دہانی کروائی ۔

نواز شریف اور متحدہ بانی میں زیادہ فرق نہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور مشیر احتساب اور داخلہ شہزاد

اکبر اپوزیشن کی آج ہونیوالی اے پی سی پر حکومتی موقف سامنے لانے کیلئے

مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا نواز شریف اورمتحدہ بانی میں زیادہ فرق

نہیں، ایک نے لندن رہ کر، ایک نے ملک کے اندر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ پیمرا

کا ضابطہ اخلاق موجود ہے، مجرم خطاب کرے گا تو قانون حرکت میں آئیگا۔

مجرم نے کل کونسی نئی بات کرنی ہے۔

قانون سازی فیٹیف کے شکنجے سے نکلنے کیلئے کی، شہزاد اکبر

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کی شرائط کی روشنی میں ہمیں

ایسے اقدامات کرنے تھے جن سے منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت

روکنے کے سلسلے میں قانون سازی کرنی تھی اور اس کے علاوہ ہمارے پاس

کوئی چوائس نہیں تھی۔ یہ شرط عائد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ماضی میں

ہمارے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے اسے

روکنے کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی اور نہ ہی ایسے اقدامات کیے کہ

ادارے اس بیماری کو روکیں۔

اپوزیشن کا مطمع نظر ان کے لیڈرز، پیکج کے بدلے انہیں کیا ملے گا تھا

ہمیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ سے نکلنے

اور بلیک لسٹ میں جانے سے ملک کو بچانے کیلئے لازمی طور پر قانون سازی

کرنا تھی جبکہ دوسری طرف اپوزیشن کی کوشش تھی کہ وہ یہ دیکھیں کہ ان

کے لیڈرز کیلئے کیا اہم ہے۔ اس پورے پیکج کے بدلے انہیں کیا ملے گا اور ان

کی ایک ہی ڈیمانڈ تھی نیب کے قانون کی 38 شقوں میں 34 ٹانکے لگا دیے جائیں

لیکن عوامی دباؤ کی وجہ سے ان کا یہ مطالبہ ختم ہو گیا۔ آخر میں اپوزیشن کی

سوئی اینٹی منی لانڈرنگ بل پر آ کر اٹک گئی-

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کا نواز شریف کو ٹیلیفون، مریم نواز کا اظہارِ تشکر
——————————————————————————

اینٹی منی لانڈرنگ پہلے آرڈیننس کی صورت میں 2007ء میں لاگو ہوا، 2010ء

میں پارلیمان سے قانون بنا کسے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کہا گیا، جب اس قانون

کا جائزہ لیا گیا تو اس میں کافی خامیاں تھیں جس کی نشاندہی کی گئی اور طے

کیا گیا کہ ان خامیوں کو دور کر کے قانون کو بہتر کیا جائے گا-

پی پی پی ، ن لیگ اپنے اپنی منی لانڈرنگ کسیوں کو ختم کرنا چاہتی تھیں

قانون سازی کا ڈرافٹ تیار مذاکرات کیلئے اپوزیشن سے شیئر کیا گیا اور ان تمام

مذاکرات کے دوران ان کی نیت واضح ہو گئی کہ شہباز شریف اور ان کے

خاندان کا ٹی ٹی والا کیس فوراً بند ہو جائے، آصف زرداری اور انکے حواریوں

کے جعلی اکاؤنٹس والے کیسز بند ہو جائیں اور اس کے روح رواں شاہد خاقان

عباسی نے بھی کہا اس ڈیل کے چکر میں میرے کیسز بھی بند ہو جائیں۔

فضل الرحمان کو حلوہ نہیں احتساب اور ڈنڈے کا جلوہ نظرآئیگا، فیاض چوہان

ادھرپنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دھمکی دی ہے نواز

شریف مفرور، اشتہاری ہیں، سیاسی طور پر ریاستی معاملات پرمداخلت کی تو

اس کے منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا

مزید کہنا تھا شہبازشریف کے معاملات سیٹ ہیں، نوازشریف کی سیاست ختم ہو

چکی، شہباز شریف سیاست خطرے میں نہیں ڈالیں گے، اس اے پی سی کا

نتیجہ صفرجمع صفر ہے۔ فضل الرحمان کو حلوہ نہیں احتساب اور ڈنڈے کا

جلوہ نظرآئے گا، منی لانڈرنگ کو تحفظ دینے کےلئے اپوزیشن کی آج ہونیوالی

اے پی سی الائیڈ پارٹیز فارپروٹیکشن آف کرپشن، ایجنڈا لوٹ مار کو تحفظ دینا

ہے۔ ان لوگوں کو جگ ہنسائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا-

مریم، بلاول دھوپ میں ایک گھنٹہ احتجاج کرلیں، دونوں کو لیڈر مان لوں گا

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کی ایک ہی کہانی ہے۔ اگر مریم نواز اے پی سی

میں آ گئیں تو اس کا بھی بیڑا غرق ہوجائیگا۔ شہباز شریف خود کو اور اپنے بیٹے

کو بچانا چاہتے ہیں، مریم نواز ایک گھنٹہ دھوپ میں احتجاج کرکے دکھا دیں،

بلاول بھٹو 41 سینٹی گریڈ میں احتجاج کر لیں میں انہیں سیاسی لیڈر مان لوں گا۔

نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر آپشن استعمال ہونگے، شہبازگل

دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے

کی ویب سایٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا اپوزیشن کی اے پی سی کے دوران

نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر آپشن استعمال ہوں گے، کیسے

ممکن ہے مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دے۔ شریف خاندان

جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی

جھوٹ بولتے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپوزیشن اے پی سی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply