اپوزیشن الیکشن پراثراندازہونا چاہتی ہے، حسینہ واجد

Spread the love

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی طرف سے ملکی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی مبینہ کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ آئی ایس آئی کا نہیں بلکہ اپوزیشن پارٹی بی این پی کا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہاکہ بی این پی کے ان اعمال کی وجہ سے اس کی عوامی مقبولیت گر جائے گی۔ بنگلہ دیش میں الیکشن سے قبل دیے گئے اس انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہاکہ صرف پاکستان یا آئی ایس آئی پر ہی الزام عائد کیوں کیا جا رہا ہے۔ اگر ہم نے کسی کو مورد الزام ٹھہرانا ہے، تو دراصل وہ بی این پی ہے۔

Leave a Reply