اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرلے کسی بلیک میلنگ میں آئیں گے نہ کسی کو این آر اوملے گا ، وزیر اعظم

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

پیپلزپارٹی نے ماضی میں جعلی اکا ئو نٹس کے ذریعے اربوں ڈالر کی منی

لانڈرنگ کی ، بلاول بھٹو نیب سے خوفزدہ ہے اس لیے رو رہے ہیں،عثمان بزدار

اور محمود خان پر مکمل اعتماد ہے ،،بھارت کی طرف سے چوکنے ہیں،بھا رتی

الیکشن تک خطرہ موجود ہے،نوازشریف کو باہر کس قانون کے تحت بھیجیں

،کراچی میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا

کرلے ڈی چوک پر کنٹینر فراہم کریں گے۔وزیراعظم ہا ئو س میں صحافیوں سے

گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعلی پنجاب

عثمان بزدار اور وزیراعلی کے پی کے محمود خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں وزرائے اعلی پر مکمل اعتماد ہے، دونوں وزرائے

اعلی نئے ہیں، انہیں تھوڑا سا وقت دیں، نتیجہ سامنے آجائیگا، پنجاب میں ایک

ایسے وزیراعلی لائے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ عام آدمی بھی وزیراعلی

بن سکتا ہے۔بھارت سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی الیکشن

تک ابھی خطرہ موجود ہے، وہاں الیکشن سے پہلے حالات ٹھیک ہونے کی امید

نہیں، ہم مکمل طور پر چوکنے ہیں، بھارت کی طرف سے کوئی بھی سٹنٹ کیا

جاسکتا ہے، مودی نے پاکستان کے خلاف بیانیہ لیا ہوا ہے، وہ بھارت میں پاکستان

کے خلاف نفرت انگیز مہم چلارہے ہیں لہذا کوئی بھی اقدام ہوا تو اس کا بھرپور

جواب دیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج سے متعلق سوال پر

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو علاج سے متعلق حکومت مکمل

سہولیات دے رہی ہے، وہ ملک کے اندر جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں،

نوازشریف کو کس قانون کے تحت باہر علاج کے لیے بھجوائیں، ایسا کوئی قانون

نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف 30 سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا

اسپتال نہ بناسکے جہاں ان کا علاج ہو، انہوں نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں

بنالیں مگر اسپتال نہ بناسکے۔

Leave a Reply