اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف

اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے: شیخ رشید

Spread the love

اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے وزیراعظم

عمران خان نے واضح کردیا ہے پاکستان اپنی سزرمین افغانستان کےخلاف استعمال نہیں ہونے دے

گا، تاہم افغانستان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے پاکستان کے جان

و مال کو نقصان پہنچے۔پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی دو پولیس اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہابجٹ 30جون کو پاس ہو جائے گا، ہم 4یا 5جولائی

سے ریسکیو 1122کا اجراءکرنے جارہے ہیں ،6گاڑیاں پہلے سے کھڑی ہیں 25گاڑیوں کا سکواڈ

لا رہے ہیں۔ سیف سٹی کے تحت 4گاڑیاں پہلے سے کھڑی ہیں ان چوکیوں پر جو حساس ہیں جبکہ

مزید 16 سولہ گاڑیاں بجٹ میں لے آئیں گے ، پوری کوشش ہے کہ ہم عوام کو سکیورٹی فراہم

کریں۔انہوں نے اسلام آباد کے دونوں پولیس نوجوانوں اور ایس ایچ او کو شاباش دی اور دونوں

اہلکاروں کو اپنی جیب سے 25-25ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا پاکستان

میں استحکام وزیراعظم عمران خان کے دور میں آیا ہے ، معیشت بہتر ہوئی ہے، ہم پرعالمی دباﺅ اور

ایسے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم افواج پاکستان، حساس ادارے اور پولیس کسی

بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے۔ ہم امریکا کو افغانستان کےخلاف اڈے دیں گے نہ

سرزمین استعمال ہونے دیں گے لیکن ہم طالبان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کرے

جس سے پاکستان کے جان و مال کو نقصان پہنچے۔ پاک افغان سرحد پر 88فیصد باڑ لگائی گئی ہے

تاہم باقی کام آئندہ ماہ تک مکمل ہو جائے گا۔ اسی طرح ایران بارڈر پر 46فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل

ہو چکا ہے تاہم دسمبر تک اسے مکمل کیا جائے گا۔

اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply