0

اپر کوہستان، گاڑی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 9مزدور جاں بحق

Spread the love

خیبرپختونخوا کے ضلع اپرکوہستان میں شاہراہِ قراقرم پرگاڑی کے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میںآنے سے9 مزدور جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں حجت میر، سون زر، محمد غنی، اعظم ریاض، عبدالمالک، ملوک شاہ، سیف الرحمان اور شبیر احمد شامل ۔تھانہ داسو کے ایس ایچ او نصیر الدین بابر کے مطابق شاہراہ قراقرم کی توسیع کا کام جاری رہنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے۔ایس ایچ او کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار مزدور برسین میں کام مکمل کرکے واپس داسو جارہے تھے کہ اچانک زیرو پوائنٹ کے قریب ان کی گاڑی قریبی پہاڑ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور بھاری ملبے تلے دب گئی۔مقامی افراد نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبے سے 9 لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں، جنہیں بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں حجت میر، سون زر، محمد غنی، اعظم ریاض، عبدالمالک، ملوک شاہ، سیف الرحمان اور شبیر احمد شامل ہیں۔

Leave a Reply