sachi kahaniya jtnonline2

اٹک میں جائیداد تنازع پر چچا نے بھتیجے کے جسم میں کیلیں ٹھونک دیں

Spread the love

اٹک، کراچی (جے ٹی این آن لائن کرائم نیوز) اٹک میں جائیداد تنازع

پنجاب کے شہر اٹک میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے بھتیجے پر انسانیت سوز

ظلم کرتے ہوئے اس کے جسم میں کیلیں ٹھونک دیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک

کے علاقے جنڈ میں چچا نے جائیداد کی خاطر بھتیجے پر تشدد کیا اور اس کے

جسم میں کیلیں ٹھونک دیں، 28 سالہ مظہر حسین والدین کے انتقال کے بعد چچا

کے ساتھ رہا تھا۔ متاثرہ نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر

نے آپریشن کے ذریعے نوجوان کے جسم سے کیلیں نکالیں۔ پولیس کو بیان دیتے

ہوئے مظہر حسین کا کہنا تھا کہ ملزم حبیب ( چچا ) نے اپنے داماد کے ساتھ مل

کر تشدد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل افسر کے دستخط کے ساتھ ایف آئی

آر درج کر لی گئی ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

=-،-= دو شادیاں کرنیوالے شوہر کی ایک بیوی سے لڑائی کے بعد خود کشی

کراچی کے علاقہ قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں

پھندا لگی لاش ملی ہے۔ ڈیفنس تھانہ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع

پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے

چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں متوفی کی شناخت 30

اشفاق ولد محمدریاض کے نام سے کرلی گئی۔ متوفی شخص ڈیفنس میں کسی

بنگلے میں کام کرتا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نے دو شادیاں

کی ہوئی تھیں اورایک بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے گلے میں رسی کا پھندا

لگا کر خود کشی کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

=-،-= بچے کو بورے میں ڈال کر اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

پولیس نے بچے کو بورے میں ڈال کر اغوا کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس

کے مطابق الفلاح کے علاقے سے مبینہ اغواء کار کو گرفتار کر کے مغوی بچے

کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم علی احمد ایک سال کے بچے

کو بورے میں ڈال کر فرار ہو رہا تھا، بچے کے چچا نے ملزم کو دیکھا اور پیچھا

کر کے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار اغواء

کار کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اٹک میں جائیداد تنازع

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-،-= سچی کہانیوں کے عنوان کے تحت مزید سٹوریز ( =،= پڑھیں =،=)

Leave a Reply