0

اٹک، کمسن بچے کو 7 پاگل کتوں نے چیر پھاڑ دیا

Spread the love

اٹک کے علاقہ پنڈی گھیب کے گاو¿ں اخلاص میں 7 پاگل کتوں نے 6 سالہ کمسن بچے ولید کو چیرپھاڑ دیا،تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقہ پنڈی گھیپ کے مذکورہ گاوں میں ایک ماہ قبل ایک ہی دن میں ان آوارہ کتوں نے 7 افراد کو کاٹا تھا ، اخلاص گاوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کایہ دوسرا واقعہ ہے جس میں 6 سالہ بچہ ولید کو پاگل کتوں نے حملہ کر کے اسے چیر کر رکھ دیا اور وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پاگل کتوں کو مار نے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہ کئے گئے جس کے باعث آج یہ دلخراش واقع پیش آیا۔اہل علاقہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے مقامی عو ا می نمائندوں کی جانب سے اخلاص گاوں کےساتھ روا رکھا جانےوالے ناروا سلوک کی وجہ سے گاوں کے بچوں اور خواتین سمیت کوئی شخص بھی ان پاگل اور آوارہ کتوں کی وجہ سے محفوظ نہیں ۔اہل علاقہ نے حکام بالا سے مذکورہ سنگین صورتحال کا نوٹس لینے اور مقامی انتظامیہ کی غفلت پرسرزنش کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply