آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری کا اعلان میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، راحت فتح علی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(فلم رپورٹر) استاد راحت فتح علی خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فن کاروں

کو سراہا جارہا ہے، موسیقی کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق

بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں نے کہا ہے کہ

آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری کا اعلان میرے لیے کسی اعزاز سے کم

نہیں ہے، عزازی ڈگری گھر والوں کے نام کرتا ہوں۔راحت فتح علی خاں نے کہا

کہ ماضی کے نامور فن کاروں کو مالی مدد کی پیش کش کردی ہے جبکہ 1200

سے زیادہ شاگرد قوالی سیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی

یونیورسٹی آکسفورڈ نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خاں کو

اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری

اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی

خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔آکسفورڈ

یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی گلوکار نے قوالی سے اپنے سفر کا

آغاز کیا اور پھر صوفی موسیقی کو دنیا بھر میں پھیلا کر امن کا پیغام دیا، وہ ایک

ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جس نے جنوبی ایشیا میں میوزک کی بہت زیادہ خدمت

کی.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply