آواران ، پاک فوج کا تیار کردہ مثالی گائوں زلزلہ متاثرین کے حوالے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیا ،مثالی گا ئو ں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات زندگی دستیاب ہوں گی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران کے علاقے مشکئی میں گھر اور د وکانیں تعمیر نو کے بعد متاثرہ افراد کے حوالے کردی گئیں، پاک فوج کی طرف سے ماڈل ولیج تیار کیا گیا ہے جو تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ماڈل ولیج میں اسکول، مارکیٹ، واٹر سپلائی اور سولر بجلی کی سہولتیں دی گئی ہیں، ولیج کا انتظام کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ نے مقامی افراد کے حوالے کر دیا۔شکئی میں 2013کے زلزلے میں کئی دیہات بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply