149

پنجاب کی جامعات میں ’’کمبائنڈ آن لائن ایڈمیشن سسٹم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن ایجوکیشن نیوز رپورٹر) آن لائن ایڈمیشن سسٹم

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے آئندہ سال سے’’کمبائنڈ آن لائن ایڈمیشن سسٹم‘‘ شروع ہو جائیگا- ہماری حکومت صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے10سالہ منصوبہ بنا چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کامیاب معاشی پالیسوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ مزید پڑھیں

جمعہ کے روز گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ضیاء اللہ قیوم، وائس چانسلرگور نمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال اور دیگر وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ وائس چانسلرز سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا حکومت نے پنجاب بھر میں یونیورسٹیوں کے قیام کا 10 سال روڈ میپ بنا لیا ہے جس میں پنجاب کے ہر ضلع کے لئے ایک یونیورسٹی اور ڈویژن لیول پر ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے گی- منصوبے کے تحت پہلے سال میں آٹھ یونیوسٹیوں پر کام ہو رہا ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار یونیورسٹیز میں وائس چانسلر ز سے لیکر نیچے تک تمام تقر ریاں 100فیصد میرٹ کے مطابق ہو رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا وائس چانسلرز کی بھی ذمہ داری ہے وہ یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات کو یقینی بنائیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کی بدولت پاکستان معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا ہو رہا ہے- معیشت کے عالمی ادارے بھی پاکستان کی بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں۔ انشااللہ پاکستان کو معاشی سمیت دیگر بحرانوں سے مکمل نجات دلانے سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

آن لائن ایڈمیشن سسٹم

Leave a Reply