آمدن سے زائد اثاثے،ارباب عالمگیر،انکی اہلیہ پر دوبارہ فرد جرم

Spread the love

احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کردی، نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت کی تو ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔اس سے قبل ریفرنس میں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر بیرون ملک اثاثوں کے نکات بھی شامل کیے گئے تھے۔عدالت نے کیس کے تین گواہان شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

Leave a Reply