آصف زرداری کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر روک دیئے گئے

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری کی قائمہ کمیٹیوں میں

شرکت کا معاملہ،آصف زرداری کے کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن

آرڈر روک دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اطلاعات و نشریات کمیٹی کے چیئرمین

نے پروڈکشن آرڈرز کی منظوری دی تھی، کمیٹی کی منظوری کے باوجود آصف

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہیں۔ ذرائع قومی اسمبلی

سیکرٹریٹ کے مطابق اطلاعات و نشریات کمیٹی کا اجلاس پیمرا میں ہونا ہے،

یہ بھی پڑھیں: سال 2019ء اور سابق صدر آصف زرداری

اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہ ہونے کے باعث پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے

گئے۔ذرائع کے مطابق پارلیمان کی حدود کے باہر آصف زرداری کے سارجنٹ ایٹ

آرمز کے حوالگے سے متعلق مسائل پیدا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف

زرداری کے آٹھ اور نو جولائی کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن

آرڈر جاری کردیئے گئے،آصف زرداری آٹھ اور نو جولائی کو صنعت و پیداوار

کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

Leave a Reply