asifa bhutto

آصفہ بھٹو کی والد آصف زرداری سے 6 اگست کو ملاقات کی درخواست منظور

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے آصفہ بھٹو کی آصف علی زرداری

سے 6 اگست کو ملاقات کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت

کے جج محمد بشیر نے آصفہ بھٹو زرداری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہیں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے جو

اس وقت جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

عدالت نے 6 اگست کو ملاقات کی درخواست منظور کر لی اور کہا کہ تفتیشی افسر

چاہیں تو کل 6 اگست کو ملاقات کروا دیں۔ تاہم عدالت نے 8 اگست کو ملاقات

کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی 8 اگست کو عدالت

میں پیشی ہے۔

Leave a Reply