0

آسیہ بی بی کیس فیصلے سے پاکستان کا عالمی برادری میں اعتماد بحال ہوا،برطانیہ، یورپی یونین

Spread the love

برطانیہ نے آسیہ بی بی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے ایسے فیصلوں سے بین الاقوامی برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے، قانون کی حکمرانی سے ملکی صورتحال میں مذہبی ہم آہنگی پروان چڑھے گی، یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے آسیہ بی بی کی رہائی کو نیک شگون قراردیا ہے۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ جرمی ہنٹ کا بین الاقوامی سطح پر مسیحیوں کیساتھ ہونے والی مذہبی ایذارسانی سے متعلق جائزہ لینے کی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاپاکستان سمیت چین، بھارت، صومالیہ،سوڈان، شمالی کوریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں بسنے والے مسیحیوں کومذہبی مشکلات کا سامنا ہے اور ان پر مظالم کیے جاتے ہیں، اگرچہ حال ہی میں پاکستان سے اچھی خبر آئی ہے جہاں سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم مزید بہتر ی کی ضرورت ہے،

پولینڈ کے سفیر پیوٹر اوپلنسکی نے آسیہ بی بی کی رہائی کو خوش آئند قراردیا تو امریکی سفارتخانے کے ترجمان رچرڈ نے کہا امریکہ آسیہ بی بی کے کیس کو گزشتہ 8سالوں سے بغور جائز ہ لے رہے ہیں، حالیہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے
برطانیہ

Leave a Reply