0

آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ،یورپین پارلیمنٹ

Spread the love

یورپین پارلیمنٹ میں سائوتھ ایشین ٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی اور فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم، ایم ای پی نے آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی زبردست تحسین کی ہے ۔ بد ھ کو انکا برسلز سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا اس فیصلے سے آزادی اور انصاف کا پرچم بلند ہوا ہے اور اس تاثر کو بھی تقویت حاصل ہوئی ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام غیر آئینی دبائو ڈالنے والی قوتوں کا مقابلہ کر سکتا ہے ۔ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں وہ جہاں جانا چاہیںجا سکتی ہیں اور اپنی نقل و حرکت میںمکمل آزاد ہیں۔

Leave a Reply