آسکر ایوارڈ آج ، ڈولبے تھیٹر میں ریڈ کارپٹ سجا دیا گیا

Spread the love

کیلیفورنیا(جے ٹی این آن لائن) ہالی و وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر’آسکر ایوارڈ‘کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر91 ویں کی تقریب آج اتوار 24 فروری کو کیلیفورنیا میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے سلسلے میں ’ ڈولبے تھیٹر‘ میں ریڈ کارپٹ بھی سجا دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کی تزئین آرائش کیساتھ ساتھ تقریب کے شرکاء اور اداکار اپنے سٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں،

اس ایوارڈ فنکشن کے کھانے کا مینوبھی فائنل ہوچکا ہے۔25سال سے آسکر ایوارڈز کی تقریبات میں مزے مزے کے کھانے تیار کرنیوالے آسٹرین نڑاد امریکی شیف وولف گینگ پک نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تقریب میں دنیا بھر سے فلمی ستارے پوری سج دھج کیساتھ شرکت کیلئے پہنچیں گے۔
،

Leave a Reply