آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف تیسرےٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی ہے اور پیٹر ہینڈز کامب کی جگہ آل راؤنڈر مچل مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کینگروز نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں مچل مارش کی جگہ پیٹر ہینڈز کامب کو ترجیح دی تھی لیکن ہینڈز کامب مینجمنٹ کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے جس کی وجہ سے دوبارہ مچل مارش کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے دو روز قبل ہی مچل مارش کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا عندیا دے دیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج) بدھ سے شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے اپنے بیان میں کہا کہ باؤلرز کے ورک لوڈ کو کم کرنے کی غرض سے مچل مارش کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، مچل مارش بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت باؤلر بھی ہیں، امید ہے کہ وہ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے، بلاشبہ ہینڈز کامب کو اس فیصلے پر مایوسی ہوئی ہو گی لیکن ہماری سپورٹ ان کے ساتھ رہے گی اور توقع ہے کہ وہ چوتھے ٹیسٹ میں دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply