آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی، بھارت پر شکست کے بادل منڈلا نے لگے.

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور بھارت پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کیلئے5وکٹیں جبکہ بھارت کو جیت کیلئے175رنز درکار ہیں۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 287رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بنا لئے تھے۔ویرات کوہلی17،ریہانے30، مرلی وجے20،پجارا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویہاری24اور ری شابھ پینٹ9رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیوئن اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2جبکی مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پیر کو پرتھ کر کٹ گراؤنڈ پر جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4وکٹوں کے نقصان پر 132رنز دوبارہ شروع کی۔محمد شامی کی شاندار بولنگ کے سامنے کوئی کینگروز بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں243رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے 287رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں مچل اسٹارک کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر راہل بولڈ ہوگئے۔ پجارا صرف 4رنز بنا کر جوش ہیزلی وڈ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی17رنز بنا کر ناتھن لیوئن کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔بھارت کی چوتھی وکٹ55رنز کے مجموعی سکور پر گری ۔بھارت کی پانچویں وکٹ98رنز پر گری جب ریہانے30رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 287رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 112رنز بنا لئے تھے۔ بھارت کو میچ جیتنے کیلئے ابھی مزید175رنز درکار ہیں اور اسکی5وکٹیں ابھی باقی ہیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply