ورلڈ کپ 2019ء، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے ہرا دیا

Spread the love

لارڈز(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز)

کرکٹ ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے ہرا دیا۔

لارڈزکےمیدان پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 244 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑ کھڑا گئی، اور پوری ٹیم صرف 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ولیمسن 40 اور راس ٹیلر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گپٹل 20، نکولس 8، لیتھم 14،گرینڈ ہوم صفر، جمی نیشن 9، سوڈھی 5، فرگوسن صفر اور سینٹنر 12 رنز ہی بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بہرینڈڈورف نے 2، کمنز، اسمتھ اورلیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پہلے آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیتا، پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، آسٹریلیا کی آدھی ٹیم صرف 92 پر لوٹ گئی، تاہم عثمان خواجہ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور کیرے کیساتھ
مل کر 107 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
عثمان خواجہ 88 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کیرے نے 71 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 16، فنچ 8، اسمتھ 5، میکسویل صفر، اسٹونیس21 ، کمنس 23 اور بہرینڈڈورف صفر پر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر244 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، فرگوسن اور جمی نیشام نے 2،2 جبکہ ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بولٹ نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply