آسٹریلیا نے اہم میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ

کو 64 رنز سے شکست دے دی۔کرکٹ کے ’گھر‘ لارڈز کے تاریخی میدان میں

آسٹریلیاکے 282 رنز کے جواب میں انگلینڈ 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی،آسٹریلیا کے

تیزگیند بازوں کے سامنے انگلش بلے باز مکمل طور پر ناکام ہوئے،

پیسربہرینڈرف اور مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن

کے پرخچے اڑا دیے،فاسٹ بولربہرینڈرف نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ونس کو

صفر پرپویلین بھیج دیا جب کہ 15 کے مجموعی اسکور پر روٹ کو مچل اسٹارک

نے آوٹ کیا، 26 کے مجموعی اسکور پر کپتان مورگن کو بھی اسٹارک نے پویلین

کی راہ دکھا دی، وہ صرف 4 رنز بنا سکے، جس کے بعد بیرسٹو 27 رنز پر کیچ

آؤٹ ہوئے۔53 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد بین اسٹوکس اور بٹلر نے پانچویں

وکٹ پر 71 رنز جوڑے تاہم بٹلر 25 رنز بنا کر بین اسٹوکس کا ساتھ چھوڑ گئے

اور یوں 124 کے مجموعے پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل

آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ سے کروایا، دونوں

اوپنرز نے 123 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد وارنر 53 رنز بنانے کے بعد

معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ صرف 23 رنز ہی بناسکے اور

آؤٹ ہوگئے تاہم آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے شانداز کھیل کا مظاہرہ کیا اور

سنچری مکمل کی، ایرون فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلوی بلے

بازوں کو زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہنے دیا، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو

اسمتھ اور الیکس کیرے نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم اسمتھ 38 رنز بنا کر آؤٹ

ہوگئے جب کہ الیکس کیرے نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔انگلش بولرز نے

اننگز کے آخری 15 اوورز میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز ہی بناسکی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply