آسٹریا میں شدید برف باری،تین غیر ملکی ہلاک جبکہ چار افراد لاپتہ

Spread the love

آسٹریا میں شدید برف باری کے نتیجے میں تین غیر ملکی ہلاک جبکہ چار افراد لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برف باری سے آسٹریا کے بڑے حصے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، برفانی تودہ گرنے سے مغربی ریجن وورارلبرگ میں دو جرمن اسکیئیرز ہلاک ہوگئے جبکہ سولوینیا کا ایک مہم جوسالزبرگ میں ہلاک ہوا۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران آسٹریا کے شمالی اور وسطی حصے میں گزشتہ ہفتے سے پانچ فٹ تک برف پڑ چکی ہے ،جبکہ رواں ہفتے بھی مزید برف باری کا امکان ہے۔

Leave a Reply