آسمانی بجلی اور بْرج خلیفہ کا ملاپ خبر کیسے بنا؟

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھرمختلف ممالک میں کئی روز سے طوفانی ہوائوں

اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ

روز متحدہ عرب امارت میں بھی گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم لطف اندوز ہو رہے

تھے کے اس دوران انہوں نے آسمانی بجلی کے برج خلیفہ سے ٹکرانے کا منظر

دیکھا اور اسے ویڈیو کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا اور بعد ازاں اپنے انسٹاگرام

اکاؤنٹ پروہ وڈیو پوسٹ کردی جس میں آسمانی بجلی کے بْرج خلیفہ کی چوٹی

سے ٹکرانے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر

میں نہ صرف پھیل گئی بلکہ میڈیا نے اسے خبروں کے طور پر بھی شائع ونشر

کیا ہم بھی یہاں آسمانی بجلی اور برج خلیفہ کے ملاپ کی خبراور وہ مناظر شائع

کر رہے ہیں یقینا آپ کو دیکھ کر حیرت ہو گی کیونکہ دنیا کے بلند ترین ٹاور برج

خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں دبئی سمیت متحدہ عرب

امارات کے تمام حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس کے نتیجے میں متعدد

وادیوں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ان علاقوں

میں راس الخیمہ، عجمان، فجیرہ اور شارقہ شامل ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply