0

آرمی چیف،سعودی ولی عہد ملاقات،دفاعی و فوجی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان افغان طالبان مذاکرات، دفاعی تعاون سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ دونوں رہنمائوں نے امریکہ اور افغان طالبان مذاکراتی عمل میں ہونے والے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو سراہا ۔ دونوں رہنمائوں نے دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply