68

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے وقت معلوم نہیں حکومت میں ہونگے یا نہیں،اخترمینگل

Spread the love

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ آرمی

ایکٹ میں ترمیم کے وقت معلوم نہیں حکومت میں ہونگے یا نہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو حکومت

سے الگ ہوجائیں گے بلوچستان حکومت کے معاملے پر بی این پی اورجمعیت علماء اسلام کی وہ

پوزیشن نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہارنہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار

اختر جان مینگل نے کہا کہ وفاقی حکومت کا رویہ اتحادیوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے ہمیشہ مشکل

وقت میں اتحادیوں کو یاد کرتے ہیں جب حکومت مشکل سے نکل جاتی ہے تو پھر اتحادیوں کی کوئی

پرواہ نہیں کرتے حکومت سے ہم مطمئن ہیں نہ ہماری پارٹی اور نہ ہی ہمارے کارکن ، ہمیشہ اپنے

مفادات کیلئے اتحادیوں کو استعمال کیاگیا انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد سمیت دیگر معاملات پر حکومت

نے پانچ فیصد تک کام نہیں کیا ہے سیاسی مسئلے الگ بات ہیں لیکن لاپتہ افراد کی معاملے پر پانچ

فیصد بھی عملدرآمد نہیں ہوا پی ایس ڈی پی میں رقم مختص کی گئی مگر سست روی کا مظاہرہ کیا

جارہا ہے ایک فائل کو نکلتے نکلتے کئی مہینے لگ جاتے ہیں۔

Leave a Reply