wafaqi kabina 139

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیم منظور

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر ) آرمی ایکٹ ترمیم منظور

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دیتے ہوئے آرمی چیف سمیت تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کے طریقہ کار کی منظوری دیدی۔ مزید پڑھیں
حکومت نے آرمی ترمیمی ایکٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے- حکومت کی جانب سے پرویز خٹک، عامر ڈوگر، علی محمد خان اور اعظم سواتی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی جو اپوزیشن سے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مذاکرات کرے گی۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اورتوسیع کا طریقہ کاروضع کیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہوگی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال تک توسیع کی ایڈوائس کرسکیں گے- آرمی چیف کی مدت ملازمت مں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ کے سیکشن 172 میں ترمیم کی گئی- آرمی ایکٹ میں ترمیم کی روشنی میں سروسزرولزکی دفعہ 155 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا، جبکہ آج بروز جمعرات اپوزیشن کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ جائزہ لینے کیلئے دیا جائیگا۔

آرمی ایکٹ ترمیم منظور

Leave a Reply