485

کرونا کا اگلا وار مرغیاں،آدھی دنیا ہلاک ہو جائے گی،برطانوی سائنسدان کا بڑا دعویٰ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن (جے ٹی این آن لائن ،کرونا سپیشل)عالمی وباء کرونا کے حوالے سے ایک انتہائی معروف اور سینئربرطانوی سائنسدان نے دنیا کو ایک انتہائی سنجیدگی کیساتھ خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کا اگلا شکار پولٹری فارمز ہوں گے اور اس کے سبب آدھی سے زیادہ دنیا موت کے منہ میں چلی جائے گی۔ مرغی فارمز سے نکلنے والا خوفناک کرونا وائرس دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر سرایت کر جائے گا۔


یوں دنیا کی نصف آبادی ہلاک ہو جائے گی۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے مہم چلانے والے غذائی امورکے ماہر ڈاکٹر مائیکل گریجر نے دعویٰ کیا ہے کہ جانوروں سے ہماری قربت انسانوں کو بدترین وباء سے دوچار کر کے انہیں موت کے منہ میں دھکیل دے گی اور اس کے قوی امکانات ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل گریجر سائنسدان نے خبردار کیاہے کہ مرغیاں اگلی مہلک وبائی بیماری کا سبب بنیں گی۔

کورونا وباء کا وہ فائدہ جسے خواتین کیلئے جاننا اورسمجھنا انتہائی ضروری


کرونا وائرس چکن فوڈ کی آڑ میں جنگل کی آگ کی طرح ایک مرتبہ پھرپوری دنیا میں پھیل جائے گیا ۔سائنسدان نے اس حوالے سے مثال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرونا وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے اور اب اپنے اگلے ہدف میں یہ مرغیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گااور دنیا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔


سائنسدان کے مطابق کرونا ہی اصلی طاعون ہے اور یہ انسانیت کا صفایا کر دے گا۔ڈاکٹر نے ایک نئی کتاب لکھی ہے کہ کس طرح ایک وبائی امراض سے بچنا ہے جہاں وہ تفصیلات بتاتے ہیں کہ جب تک پولٹری فارمز موجود ہیں وبائی بیماریاں پیچھا نہیں چھوڑیں گی۔ ڈاکٹر مائیکل گریجر ن پودوں پر مبنی غذا کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وہ جانوروں پر مبنی کھانے پینے کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے مہم چلا رہے ہیں۔


انہوں نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مرغیوں کی وجہ سے لگنے والی بیماریاں ہمیں قریب قریب ختم کر سکتی ہیں۔ان نے بڑی دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پولٹری فارمز میں مرغیاں اپنے پروں کو پھڑ پھڑا نہیں سکتی اس کے باعث وہ کرونا کی افزائش کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مرغیوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کو متروک کرنا ہوگا اور مرغی فارمز کو چھوٹے سے چھوٹے سائز میں منتقل کر نا ہو گا۔

آدھی دنیا ہلاک

آدھی دنیا ہلاک

Leave a Reply