Spread the love

آخری ٹیسٹ میچ کیلئے

ہوبارٹ (جے ٹی این آن لائن نیوز) کرکٹ آسڑیلیا کی سلیکشن کمیٹی نے جاری ایشز سیریز کے

پانچوں اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق اوپنر مارکس ہیرس کو

ٹیم سے ڈراپ کرکے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے عثمان

خواجہ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے جو ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، آسڑیلیا نے تاہم

ابھی تک اپنے بائولنگ اٹیک کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ، کپتان پیٹ کمنز کے

مطابق فاسٹ بائولر سکاٹ بولینڈ کا ٹیم شمولیت کے بارے میں فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا،

سکاٹ بولینڈ پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہیں تاہم ترجمان ٹیم کے مطابق اب وہ کافی بہتر ہیں اور امید

ہے کہ وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرلینگے، اگر سکاٹ بولینڈ فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کرسکے تو ان کی جگہ ٹیم

میں رچرڈسن کو شامل کیا جائے گا، فاسٹ بائولر مچل سٹارک پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے

بھی ٹیم کو دستیاب ہونگے۔مچل سٹارک بھی ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: