آج کا دن کیسا 74

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)

آج بندش کے اثرات میں نمایاں کمی واقعی ہونی شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو اب روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل شروع ہو جائے گا اور جو لوگ پریشان حال ہیں اب بے فکر ہو جائیں۔

بچے ،والدین سن لیں،سکول اگلے سال ہی کھلیں گے ماہرین کی تصدیق

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صرف ایک یوم اور صبر کر لیں ستاروں کی چال تیزی سے آپ کے حق میں بدلے گی اور آپ مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج ملی جلی کیفیت کا حامل دن ہے جو بہتر ہی رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

نظر اتاریں۔ آپ کا خون بہت ہلکا ہے۔ اس لئے بار بار بدنظری کا شکار ہو رہے ہیں اور صحت کا صدقہ ابھی دیتے رہیں۔ آپ کو اب اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کرنا ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ مالی ضرورت پوری ہونے کا امکان تو ہے، مگر ابھی حالات پوری طرح قابو میں آنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے جو بھی لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ان کو صبر سے کام لینا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک دوست بُری طرح نقصان دے سکتا ہے۔ وارننگ ہے۔ اپنی حفاظت کریں اور کسی بھی اس کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔ آج گھر کی بات اگر گھر میں ہی رہے تو اچھا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اب ایک اچھی آفر سامنے آنے والی ہے۔ اس پر غور کریں۔ امید تو ہے کہ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ آج ابھی کسی بڑے فیصلے کی جانب جانے کا دن ہے دماغ تیز رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج دن تو ملی جلی کیفیت میں ہی گزرے گا۔ شام کو جا کر صورت حال میں آپ کے حق میں بہتری آج شروع ہو جائے گی۔ بس اتنا ہی صبر کرنا ہے۔ آج خوشخبری لے کر ہی سوئیں گے۔ انشاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

رکاوٹیں ابھی چل رہی ہیں۔ گھر میں کسی کی ڈیوٹی لگا دیں کہ وہ روزانہ ایک مرتبہ سورة بقرہ کی تلاوت ضرور کریں اور پرندوں کو خوراک ڈالنے کا عمل بھی ضروری جاری رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج روزگار کے حوالے سے اچھا دن ہے۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے ناکامی نہیں ہو گی۔ مالی طور پر بھی آج فائدہ ملنے کے امکانات بڑے ہی روشن دکھائی دیتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن روزگار کے تمام بگڑے ہوئے معاملات کو بحکم اللہ ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی لاحق پریشانی کم ہوگی۔ قرض وغیرہ کے معاملات میں قدرے بہتری آنے کے غیر متوقع چانس دکھائی دیتے ہیں۔ کاروباری حالات بھی تیزی سے بدلتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ہو سکے تو صبح کو ہی صدقہ دے دیں۔ آپ کو اپنے معاملات میں جو رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، وہ دور ہوں گی اور عزت وقار میں بھی اضافے کا سلسلہ بہتری کی جانب جا رہا ہے۔

آج کا دن کیسا

Leave a Reply