آج کا دن کیسا 63

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)

کسی انجانی سی بندش نے آپ کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔ آپ کو اپنی روحانی قوتیں تیز کرکے اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ اور فی الحال حسب توفیق صدقہ دیتے رہنے کا مشورہ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

چند پُرقوت ستاروں کا خوبصورت اجتماع دو تین یوم میں آپ کے زائچے میں ہونے والا ہے۔ آپ کو تھوڑا سا صبر سے کام لینا ہوگا۔ صورتحال تب جا کر آپ کے حق میں ہو جائے گی۔ آج کچھ نہیں ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صحت کے صدقے کا عمل ابھی جاری رکھیں۔ ان دنوں ستاروں کی چال اس بات کا مشورہ دے رہی ہے اور ہو سکے تو سورة بقرہ کی روزانہ ایک بار تلاوت کریں بے حد شاندار عمل ہے یہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ابھی صورت حال کمزور ہے۔ آپ چاہ کر بھی اپنی مرضی نہیں کر سکتے۔ اس لئے جس قدر ممکن ہو سکے۔ آپ وقت گزارنے کی کوشش کریں اور امید رکھیں دن جلد بدلیں گے۔ اللہ ضرور مہربانی کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی کام میں فی الحال کوئی خاص کامیابی حاصل ہوتی دکھائی نہےں دے رہی۔ آپ کو اپنے (حقوق العباد) والے معاملات پر نظر ثانی کا مشورہ ہے۔ اس میں ہی گڑ بڑ دکھائی دیتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

مستقبل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ آپ اگر بار بار اپنی پوزیشن کو ب دلیں گے تو نقصان تو ہوگانہ۔ یہ وقت اچھا ہے۔ اس کو ہرگز برباد کرنے کی کوشش نہ کریں۔ وقت کے طابق چلیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ آج بھی حسب توفیق صدقہ دیں۔ آپ کے لئے بے ضروری ہے عجیب سی بدنظری کا شکار ہیں اور آج ہو سکے تو جیسے تیسے خاموشی سے ہی دن گزارنے کی کوشش کریں۔

آئی سی سی پر حکمرانی، بھارت نے چال چل دی، سارو گنگولی بنے مہرہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ نے ابھی روحانی طور پر خود کو بہتر نہیں کیا جس کی وجہ سے بنے بنائے کام بگڑ رہے ہیں۔ اس وقت نماز پر توجہ دینے اور سچے دل سے توبہ کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل کے معاملات فی الحال تو ٹھیک ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوں گے آپ کسی جانب سے فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ بات سمجھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اور آج ضرورت بھی کافی حد تک پوری ہونے کا واضح امکان دکھائی دے رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

قرض کے معاملے ابھی الجھن دکھائی دیتی ہے۔ آپ کو ابھی کسی سے اس سلسلے میں کوئی وعدہ نہیں کرنا ورنہ اس کو پورا نہیں کر سکیں گے۔ آج کسی جانب سے خاص خبر نہیں ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کے گھریلو ماحول میں آج بھی کشیدگی کا عنصر دکھائی دیتا ہے۔ بات جھگڑے سے نہیں بیٹھے کر حل کرنے کی ہے اور آپ خود اپنا غصہ ٹھنڈا رکھنے کی کوشش لازمی کریں۔

آج کا دن کیسا

Leave a Reply