Aaj ka din jtnonline 78

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورت حال بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ امید ہے کہ اس میں کامیاب کے امکانات روشن ہیں۔آج اچھی خبریں ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی بات کو لے کر پریشان ہیں۔ وہ غور کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔ ان کی اصلاح کریں۔ تب جا کر صورت بدلے گی۔ جلد بازی میں فیصلہ بالکل نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورت حال میں اب غیر معمولی تبدیلی آپ کو کافی دنوں سے جس جکڑن میں ڈالے ہوئے تھی۔ اس سے نکالنے میں مددگار ہوگی۔ آپ کو شام تک بہتری کا اندازہ ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی فیملی اور خاندانی مسائل کو لے کر پریشان تھے وہ ہر بات کو اپنی انا کامسئلہ نہ بنائیں۔ اس طرح بات نہیں بنے گی۔ معاف کرنے اور معافی مانگنے سے ہی بات بنے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت ستاروں کی پوزیشن کافی معاملات میں تبدیلی کا پیغام لے کرآئی ہے ۔آپ ذہنی طورپر تیار رہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آنے والے دن آپ کے لئے اچھے ہی ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
وقت ان دنوں آپ کے ساتھ ہے اور آپ ہیں کہ مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ ان شاء اللہ بڑا فائدہ ملے گا اگر محنت اور حکمت عملی سے چلیں گے ، بار بار مواقع نہیں ملتے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔کیوں بار بار دھوکا کھا رہے ہیں۔ اب پیچھے کیوں نہیں ہٹ جاتے۔ ان لوگوں سے جو ظاہر اچھے ملتے ہیں، جلد فیصلہ کریں اگر نقصان سے بچنا ہے تو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کافی معاملات میں بہتری آ رہی ہے۔ امید ہے خہ آپ آنے والے دن اچھے ہوں گے اور آج سے ہی ان کی ابتداء ہو گی ۔ دوپہر کے بعد ہی صورت حال بدلنا شروع ہوجائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے اب آپ کو اچھے دنوں کے آغاز کی خوشی کی خبریں ملناشروع ہوں گی اور غیر متوقع طور پرکسی جانب سے بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہوتانظر آ رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو ستارہ رکاوٹیں دے رہا تھا۔ وہ اب زائچے سے نکل رہا ہے۔ بس تھوڑا سا صبر اور کرلیں ۔ ایک دن صرف پھر کافی کچھ بدل کر ان شاء اللہ آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ ابھی بھی آزمائشی سی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پرآپ صدقہ دیں اور کسی بھی غیر کے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں،آپ کو نقصان ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جس بھی معاملے کو آپ نے غیر سنجیدہ لیا ہوا ہے۔ وہ خظرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کو وارننگ ہے، جتنی جلدی ہو اس کو دیکھیں اور خود محنت اور حکمت سے حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں