آج کا دن کیسا 38

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
آپ کی پریشانی اپنی جگہ، مگر اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔بس تھوڑا سا انتظار کرنا ہو گا اور اللہ پاک سے خصوصی دُعا کر کے خاموشی کے ساتھ چلنا ہو گا۔ان شاء اللہ تمام بند دروازے اللہ تعالیٰ کھول دے گا اور امید ہے کہ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو گا۔اس ہفتے آپ کو کچھ رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے اور بند سلسلہ بھی چل سکتا ہے۔

کرونا کا اگلا وار مرغیاں،آدھی دنیا ہلاک ہو جائے گی،برطانوی سائنسدان کا بڑا دعویٰ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سات ستاروں کا جو اجتماع ہوا تھا اُس کے اثرات نے ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا تھا،ہر معاملے کو الٹا کر ر کھ دیا تھا،یہاں تک کے رزق کے حوالے سے شدید تنگی کا سامنا ہو گیا تھا،مگر ان شاء اللہ اب صورت حال تیزی سے بدلنا شروع ہو گئی ہے جس کے اثرات کو بے حد جلد محسوس کریںگے، صبر کریں اور دُعا کریں، آپ اب پہلے والی پوزیشن پر آنے والے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار کے حوالے سے آپ جو تنگی محسوس کر رہے ہیں وہ اگلے16یوم تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ سلسلہ چلے گا تو پھر بحکم اللہ چلتا ہی جائے گا،بس اب اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ سچی توبہ کریں اور حقوق العباد پر توجہ دیں،جہاں ضرورت محسوس کریں توبہ کر لیں اور معافی سے کام لیں کہ اس طرح رشتے ٹوٹنے سے بچ جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورتِ حال میں بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے،مگر اس کا اندازہ آپ کو چند یوم کے بعد ہو گا۔ آپ بس دُعا کریں اللہ پاک ہم سب سے راضی ہو جائے۔امید ہے کہ راستے کی رکاوٹیں دور ہوں گی،جو کام کافی عرصے سے رُکے ہوئے تھے،وہ چل پڑیں گے اور ضرورتیں پوری کرنے کے لئے ان شاء اللہ قدرتی سلسلے بن جائیں گے۔یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے اہم خبر دے سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صحت کا صدقہ لازمی دیں، ہو سکے تو سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی ضرور اتاریں،تاکہ جو بندش اور رکاوٹیں محسوس کی جا رہی تھیں۔اُن کا خاتمہ ہو سکے اور غصہ کم سے کم کریں۔اس ہفتے آپ کافی حد تک ستاروں کی نحوست کے اثرات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آنے والے دِنوں کے بارے میں خوشخبری سن سکیں گے۔البتہ اب توبہ کر لیں اور دوبارہ سابقہ گناہوں کی طرف نہ دیکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی زندگی ایک اہم موڑ پر آ گئی ہے۔ اب بڑے فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے۔ مانتا ہوں کہ آپ نے کافی بڑا عرصہ بڑی مشکل میں گذارہ ہے،مگر اب جلد ان مسائل کا حل بھی ملے گا اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ہو سکے گا۔اِس وقت جلد بازی نہیں کرنی،بلکہ ’’حسبنا اللہ و نعیم الوکیل‘‘ کا ورد زبان سے جاری رکھنا ہے اور اپنی ساری پریشانیاں اور مشکلات بس اپنے رب کے حوالے کر دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے مالی معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،وہ اس میں اللہ پاک کی مرضی کو لازمی شامل کریں وہ چاہے گا تو آپ کامیاب ہو سکیں گے،ورنہ کبھی آپ کا مسئلہ حل نہ ہو گا۔ ان دِنوں بس دُعائوں پر زور دیں اور اپنے سابقہ تمام گناہوں کی معافی مانگیں اور آئندہ کے لئے اپنا قبلہ درست رکھیں تو پھر ساری مشکلات آسانیوں میں بدل جائیں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بے روزگار افراد اب چند دِنوں میں روزگار کے حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے اور جو لوگ کاروبار کرتے ہوئے بھی پریشانی میں ہیں وہ بھی اب جلد آسانیاں حاصل کر لیںگے۔ان دنوں زحل اور عقرب جنہوں نے تنگ کیا ہوا تھا وہ زائچے سے نکلنے والے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سب کچھ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔بس صبر کریں اور کثرت سے ذکر الٰہی کریں کہ یہ اللہ سے وفا ہے اور وفا ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اِس وقت عطارد زائچے میں داخل ہونے والا ہے اس سے مالی معاملات میں ان شاء اللہ بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا،مانتا ہوں کہ بڑی تیزی سے تو نہیں،مگر آہستہ آہستہ آپ تھوڑے ہی عرصے میں پہلی والی پوزیشن پر لوٹ آئیں گے،اس ہفتے ضرورتیں پوری ہوں گی اور ذمہ داری بھی بڑی خوبی سے نبھائی جائے گی، جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی پوزیشن اب پہلے سے بہت مضبوط ہو رہی ہے،آپ کو مالی طور پر تو فائدہ حاصل ہو رہا ہے،مگر پہلے جو سخت وقت گذارہ ہے آپ نے اس سے ابھی تک کوئی سبق نہیں سیکھا۔دِل بار بار اُسی طرف جاتا ہے بس کریںاور سچے دِل سے توبہ کر کے اپنے روزگار اور گھر کو دیکھیں،اس میں جو لاپروائی ہوتی رہی ہے اس کو دور کریں اللہ بھی راضی ہو گا اور جگ بھی راضی رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ہم لوگ ستاروں پر تو بہت یقین رکھتے ہیں۔ اگر اپنے اللہ پاک پر سب سے زیادہ توکل کریں تو صورت ِحال کبھی خراب نہ ہو، جتنا رزق آپ کے نصیب میں ہے وہ آپ تک پہنچ کر رہے گا۔آپ کی پریشانی سے معاملات حل نہیں ہوں گے،یہ ہفتہ آپ کی نیت اور دُعا کے مطابق ہی پھل دے گا۔ آپ اب خود سوچ لیں کہ کس طرح چلنا ہے۔ بہرحال آپ کے بے شمار معاملات ٹھیک ہونے والے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
سب سے بڑا وظیفہ دُعا ہوتی ہے اور دُعا جس قدر دِل سے کریں گے اتنی ہی جلدی رزلٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ یا اللہ 1000 مرتبہ یا حی یا قیوم100بار اور یا کریُم یا سلامُ سو بار روزانہ پڑھنے کا عمل شروع کریں،چند دِنوں میں ہی صورتِ حال کی بہتری ، واضح انداز میں محسوس کر سکیں گے۔آپ اب موبائل وغیرہ کا پیچھا چھوڑ دیں اور اپنے روزگار پر پوری توجہ دیں۔

آج کا دن کیسا

Leave a Reply