Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی پر ضرورت سے زیادہ اعتبار نہ کریں اور اپنی زبان بھی بدن رکھیں۔ آج کل اوپن ہوئے تو مشکل میں آ جائیں گے۔ مخالفین کی طرف سے تھوڑا سا خطرہ موجود ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی کی باتوں میں آکر غلط سمت سفر کررہے ہیں۔ وہ خود پر بڑا ظلم کر رہے ہیں۔ ایسا مت کریں، اگر عقل کام نہیں کر رہی تو استخاریکی مدد لے لیں۔ بہتر رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بڑی مشکل سے بندش و جکڑن سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ اب آگے چل کر اچھا ہی ہوگا۔ آج کا دن کئی معاملات میں ان شاء اللہ آپ کی حق میں اچھا رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے روزگار پر توجہ دیں۔آپ زیادہ وقت خانگی معاملات اور اپنے موبائل فون پر گزارتے ہیں جو ایک اچھے وقت کو ضائع کرکے اپنے اوپر ظلم کرنے والی بات ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروبار وسعت اختیار کرے گا۔ ایک بڑا رکا ہوا کام چلنے کی خبر بھی مل سکتی ہے اور جہاں امید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہوگی۔ آپ بالکل بھی مت گھبرائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

روزگار میں بہتری، اپنے پرانے معاملات اب چل پڑیں گے جن کا تعلق خاص طور پر پیسوں سے ہو گا اور اولاد کے حوالے سے بھی اہم خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اولاد کے حوالے سے بالکل بھی لاپروا نہ ہوں۔ ورنہ آپ کی سارے اندازے بالکل غلط ہو جائیں گے۔ بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ اب ہی اپنی آنکھیں کھول لی جائے توبہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی قانونی معاملات کا شکار تھے۔ وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور نئی نوکری کی تلاش کا سمجھ لیں کہ آج آخری دن ہے جلد خوشخبری مل جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورت حال اب کافی بدل رہی ہے۔ آج تو آپ کے لئے صبح سے ہی اچھی خبریں ہیں۔آپ جس بھی پریشانی میں تھے اس سے نکل جائیں گے اور ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا اور ہر لحاظ سے اچھا دن ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم تو اٹھائیں اور حسبا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی جاری رکھیں پھر سب اچھاہی ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کافی دنوں کے بعد کافی حد تک بہتری کا عمل شروع ہو سکتا ہے اور جس طرف سے مسلسل معاملات خراب ہو رہے تھے اب وہ بحکم اللہ آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی جلد بازی کسی دن آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے اور آپ نے اگر اب بھی اپنے رویے کو نہ بدلا تو مشکل میں آ جائیں گے۔ آج توبہ کرکے فوری اپنی اصلاح کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply