Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا رہیگا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا رہیگا

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل

آپ کو صحت کے معاملات کے بارے میں سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ اس میں لاپرواہی

ٹھیک نہیں ہے۔ نظر بھی اتاریں اور صدقہ بھی دیتے رہیں اور روزانہ سورۂ بقرہ

ایک مرتبہ گھر میں ضرور پڑھیں تو بے شمار مسائل حل ہوں گے، اس ہفتے سفر

کے متعلق بھی خوشخبری ہے اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہوگی، تعلیمی

حوالے سے لاحق پریشانی بھی ان شاء اﷲ کم ہوسکے گی ،فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی

جلد بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو خطر ناک ہے۔ آپ اﷲ پاک پر بھروسہ

رکھیں اور اپنے معاملات کو سپرد اﷲ کر دیں۔ ہونا تو وہی ہے جو میرے رب کا

حکم ہے ، آپ کے کچھ کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ اس وقت صورتِ

حال آزمائشی سی ہے۔ بس صدقے کا سہارا لیں اور ضروری کاموں میں حصہ لیں۔

باقی فی الحال اﷲ پر چھوڑ دیں۔ پردۂ غیب سے جو ملے گا وہی بہتر ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون

ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے پریشانی کا سامنا کر

رہے تھے، وہ غیبی انداز میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ روزگار

کے حوالے سے بھی لاحق ٹینشن کا ان شاء اﷲ خاتمہ ہو گا۔ نیاسلسلہ بنتا ہوا بھی

دکھائی دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مالی صورت حال غیر متوقع انداز سے

ٹھیک ہو جائے گی جو لوگ بیمار ہیں وہ ایک مرتبہ اس سلسلے میں استخارہ کر

لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی

حالات میں اب تبدیلیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ یہ تبدیلی ان شاء اﷲ ہر سطح پر

بڑے خوبصورت انداز میں آئے گی۔ آپ خود کو اس کے لئے تیار کر لیں۔ آپ کے

لئے اب اچھے مواقع ہیں، اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے۔ یہ ہفتہ بحکم اﷲ

بڑا مددگار ثابت ہوگا۔ خاص طور پر روزگار کے حصول میں بہتری آئے گی۔

کاروباری معاملات شاندار ہوں گے۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے

ہوسکے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست

آج سے آپ کی مشکلات میں بحکم اﷲ روزانہ کے حساب سے نمایاں کمی آنا

شروع ہوجائے گی۔ زحل جو عرصہء دراز سے آپ کو تنگ کر رہا تھا، اب وہ

زائچے سے نکل گیا ہے، اس کے ساتھ ہی مشکلات کا دور بھی ختم ہو گیا ہے۔ آپ

خود ہی اندازہ لگالیں گے۔ نوکری میں بہتری اور نئی نوکری کی تلاش بھی ختم

ہوگی جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہیں بھی اب آسانیاں ملنا شروع ہوجائیں

گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر

ایک قریبی دوست یا عزیر دھوکا دے سکتا ہے۔ آپ کو بے حد ہوشیار رہنے کی

ضرورت ہے۔ چند دن بے حد محتاط چلیں۔ اپنے معاملات اور راز کی باتیں کسی

دوسرے کے سامنے ظاہر مت کریں، ورنہ خفیہ مخالفین اس کا بھر پور فائدہ اٹھا

ئیں گے۔ ان دنوں آپ کی توجہ اپنے روزگار کی طرف ہونی چاہیے اور جس قدر

ایمانداری سے محنت کریں گے اتنا ہی شاندار رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر

صحت کا مسلسل صدقہ دیں۔ اس کی اشد ضرورت ہے۔ خانگی معاملات سے جس

قدر دور رہیں گے آپ کے لئے اُتنا ہی بہتر رہے گا۔ آپ کو جو آفر آئے اس کا بھر

پور فائدہ اٹھائیں اور انکار کر کے منزل کو اپنے سے دور نہ کریں۔ خواہشمند افراد

کے رشتے کی بات طے ہوسکے گی۔ عرصہء دراز سے جاری بندش کا خاتمہ

ہوگا۔ اور روزگار میں نیا سلسلہ خوبصورتی دے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر

بندش والی کیفیت بار بار بن جاتی ہے۔ لگتا ہے جیسے کوئی آپ کو تنگ کر رہا

ہے۔ اس کے لئے بہتر ہے کہ استخارہ کر لیں تا کہ شک نکل جائے۔ اگر کچھ

دکھائی دے تو اس طرف توجہ دیں اور روحانی طریقے سے ہی حل تلاش کریں۔

ان دنوں مالی طور پر پریشانی ہے۔ ہر وقت غصے والی کیفیت رہتی ہوگی۔ صحت

بھی خرابی ظاہر کر رہی ہے۔ سورۃ بقرہ روزانہ ایک بار گھر میں ضرور پڑھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر

آپ پھر کوئی غلطی کر رہے ہیں، زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ کی سمت تبدیل ہو رہی

ہے۔ ابھی وقت ہے اس کو فوری طور پر ٹھیک کر لیں تو بہتر ہے۔ اپنے دل کو

بھی لگام ڈالیں، یہ بے قابو ہو رہا ہے۔ آپ کے لئے آگے چل کر مشکلات کا سبب

بن سکتا ہے۔ ان دنوں صرف روزگار میں بہتری والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کی اس

پر جس قدر توجہ ہوگی ،ان شاء اﷲ اتنا ہی فائدہ بھی ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری

آپ دوسروں کے معاملے میں بہت مداخلت کر رہے ہیں۔ جو سخت نقصان دہ ہے ۔

ضرورت سے زیادہ اوپن ہونا بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اب عمر کے مطابق چلنا ہوگا۔

نماز پر توجہ دیں اﷲ پاک سے ہدایت مانگیں، کیونکہ ہدایت صرف مانگنے پر ہی

ملتی ہے۔ جن لوگوں نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے، سب کو معاف کریں۔ جن کے

ساتھ آپ نے زیادتی کی ہے ، ان کے حق میں دعا کریں، آنے والا وقت ان شاء اﷲ

اچھا ہی ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری

جو لوگ بیمار ہیں وہ صبر سے کام لیں، ان دنوں عقرب اور زحل زائچے میں ہیں

جو مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ پانچ یوم کے بعد یہ زائچے سے نکلیں گے تو

بہتری ملنا شروع ہو جائے گی، ابھی انتظار کرنا ہوگا۔ باقی مشکلات بھی اس وقت

صرف صدقہ مانگ رہی ہیں، راشن کی صورت میں دیں، آپ کو نقصان نہیں ہوگا۔

ابھی نیا کام شروع کرنے کے لئے وقت بالکل بھی مناسب نہیں ہے ،انتظار کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

یہ ہفتہ آپ کے لئے اﷲ نے چاہا تو بڑا ہی شاندار ثابت ہوگا۔ کافی عرصے سے آپ

بندش والی صورتِ حال کا شکار تھے۔ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اب روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل شروع ہوگا۔ عزت ،دولت ،شہرت

سب کے حصول میں بہتری آئے گی، خاص طور پر روزگار کا مسئلہ حل ہوگا۔

اولاد کے معاملات پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply