کرونا وائرس لاک ڈاؤن توسیع، آئی پی ایل کا انعقاد مزید تاخیرکا شکار

Spread the love

ممبئی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) آئی پی ایل انعقاد

کرونا وائرس کے باعث بھارت میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد انڈین پریمیئر

لیگ 2020ء کے انعقاد میں تاخیر ہو گئی ہے، بھارت میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی

تک توسیع کے بعد آئی پی ایل ملتوی ہو گئی ہے۔

آئی پی ایل کا آغاز بدھ کو ہونا تھا جبکہ قبل ازیں ٹورنامنٹ 29 مارچ کو شروع ہونا

تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا

اعلان کر کرھا ہے جس کی وجہ سے آئی پی ایل کے انعقاد میں مزید تاخیر ہو گئی

ہے۔

اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے کہا تھا کہ ہم صورتحال

پرنظر رکھے ہوئے ہیں لیکن ایسی صورتحال میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے

کہا کہ اس طرح کی صورتحال دنیا بھر میں کھیلوں کے لئے موافق نہیں ہیں جبکہ

دنیا بھر میں زندگی جام ہو چکی ہے تو کھیلوں کا مستقبل کیا ہو گا۔

چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹ اکیڈمی،

( این سی اے ) کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر، میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق ڈائریکٹرانگلش کرکٹ بورڈ ڈیوڈ پارسنس نے پی سی بی کو قومی اکیڈمی کی

ری اسٹرکچرنگ کے لیے مفصل پروگرام بھی بنا کر دیدیا- جس سے ڈومیسٹک

اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فاصلہ کم، جونیئر سطح پر ملکی سسٹم میں داخل

ہونیوالے کھلاڑیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے گا، اور پھر وہ سسٹم سے غائب

بھی نہیں ہوگا۔

ڈیوڈ پارسنس کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا سربراہ بنانے کا تاثر غلط

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ڈیوڈ پارسنس نے، کنسلٹنٹ کی حیثیت سے چند

ماہ قبل لاہور کا دورہ کیا تھا، اور ان کی رپورٹ پر قومی اکیڈمی کے ڈھانچے کو

تبدیل کرکے، آئندہ ماہ این سی اے کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیل کردیا

جائیگا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی سی بی وسیم خان کے مطابق یہ تاثر غلط ہے، کہ

ڈیوڈ پارسنس ہی ہائی پرفارمنس سینٹر کے نئے سربراہ ہونگے، لیکن نئی تقرریوں

کیلئے ان سے مشاورت کی جائیگی، نئے لوگوں کا تقرر، ان کے تجربے و مہارت

کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائیگا۔ عید سے قبل جب تمام درخواستیں مل جائینگی،

تو نئے لوگوں کا تقرر کرتے وقت ڈیوڈ پارسنس کو بھی انٹرویو میں شامل کیا

جائیگا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply