آئی سی سی بورڈ کا2روزہ ورچوئل اجلاس(آج) سے شروع ہوگا

Spread the love

آئی سی سی بورڈ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے ٹی20ورلڈ کپ کیلئے

پاکستانی ٹیم، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کو ویزوں کے اجرا سے متعلق حکومتی ضمانت سے آئی سی

سی کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔آئی سی سی بورڈ کا2روزہ ورچوئل اجلاس(آج)بدھ اور یکم اپریل

کو ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی احسان مانی کریں گے، ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھارتی

کرکٹ بورڈ حکام اکتوبر نومبر میں اپنے ملک میں ہونے والے ٹی20ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے

سیکیورٹی، ویزہ، حکومتی اجازت نامہ سمیت دیگر اہم معاملات پر پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔پی

سی بی پہلے ہی آئی سی سی پر واضح کرچکاکہ پاکستانی ٹیم صرف اسی صورت میں بھارت جاکر

کھیلے گی جب کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کو بھارت ویزے اور سکیورٹی فراہم کرنے کی

تحریری یقین دہانی کرائے گا۔ بصورت دیگر یواے ای میں میگا ایونٹ کرانے کا مطالبہ کرنے کا

فیصلہ ہوا تھا، البتہ اب بی سی سی آئی دبائو میں آ چکا اور ضمانت دینے کو تیار ہے۔اطلاعات کے

مطابق بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے پاکستان سے آنے والوں کو ویزے سمیت سیکیورٹی دینے کی

گارنٹی اور اجازت حاصل کرچکا ، بورڈ اجلاس میں باقاعدہ اعلان کرے گا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply