51

آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے ڈیڈ لائن ختم

Spread the love

ممبئی(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلیے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جب کہ بگ تھری

ممالک کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہ کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے

2023سے 2031کے اگلے دورانیے میں اپنے ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے مستقل اور ایسوسی ایٹ

ممالک سے اظہار دلچسپی مانگی تھی،اس کیلئے مقرر کردہ 15 مارچ کی ڈیڈ لائن اب گزر چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیاکہ بگ تھری بورڈز بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اس

حوالے سے کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، صرف امریکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی

جانب سے ہی نئے دورانیے میں ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے عوامی سطح پر دلچسپی

ظاہر ہوئی تھی۔بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے میزبانی کیلیے اظہار دلچسپی مانگ

کر دراصل بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر دبا ؤبڑھانا چاہا مگر اس کی یہ چال کامیاب نہیں ہوئی۔

کونسل نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا جبکہ ابھی تک آفیشل طور پر

نہیں بتایا گیا کہ اگلے ایونٹس کیلئے مزید کتنی اظہار دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Leave a Reply