آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر د یگا،عالمی ریٹنگ ایجنسی

Spread the love

عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر دیگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر فراہم کرے گااور دونوں کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائیگا۔آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔فیچ کا کہنا ہے پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں، اس باردئیے جانے والے پیکج کا حجم گزشتہ پلانز سے دگنا ہوگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.4فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں اضافہ کی شرح 6.2فیصد رہے گی۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی مالیاتی اورقرض سے متعلق صورت حال میں آئی ایم ایف کوخاص دلچسپی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارے کو کم کرنے کا کہاہے، اس کے علاوہ پاکستان کو ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تنا سب میں کمی لانا ہوگی جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔

Leave a Reply