International Monetary Fund Logo & Pakistan Flag

آئی ایم ایف پاکستان کو 12 ارب ڈالر دینے پر تیار

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن) عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ نے کہا ہے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )
اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور اس مرتبہ پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگنا ہوگا،

عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔ جس میں کہا گیا ہے
آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائیگا ،جس سے
پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔

فیچ کی رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں۔ رواں مالی سال پاکستان کی
معاشی شرح نمو 5 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply