International Monetary Fund Logo & Pakistan Flag

آئی ایم ایف سے حتمی مذاکرات آج متوقع ،حکومت کی 750 ارب کے اضافی ٹیکس کی یقین دہانی

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے درمیان پالیسی

سطح کے مذاکرات آج جمعہ کو طے ہونے کے امکانات ہیں ، مذ اکرات کے حتمی

دور کے بعد لیٹر آف انٹنٹ پر نئے گورنر اسٹیٹ بینک دستخط کریں گے، تفصیلات

کے مطابق پاکستان ا و ر آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے درمیان پالیسی سطح کے حتمی

مذاکرات آج ہونگے جس میں میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کے تحت

شرائط طے کی جائینگی شر ائط طے ہونے کے بعد جمعہ کو آئی ایم ایف سے ایل

او آئی طے پانے کے بھی امکانات ہے جس کے بعد لیٹر آف انٹنٹ پر نئے گورنر ا

سٹیٹ بینک دستخط کریں گے۔جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کواگلے بجٹ میں

750 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا ور کنگ پلان پیش کر د یا ۔ ایکسپریس

نیوزکے مطابق وفا قی بجٹ میں چینی پرجی ایس ٹی کی شرح بڑھائی اورگیس

پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائد کی جائیگی۔ الیکٹرانکس اورفوم انڈسٹری کی

مصنوعات کی پرچون قیمت پرسیلزٹیکس لاگوکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جی

ایس ٹی کی معیاری شر ح 17 سے بڑھا کر18 فیصد کرنے کا امکان ہے ۔ بجٹ

میں سگریٹ اور مشروبات پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سمیت

صنعتوں اوربجلی کی پیداوارکیلئے ایل این جی کی درآمد پر3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی

کی چھوٹ ختم کرکے 5 فیصد کسٹمزڈیوٹی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا

جبکہ کسٹم ڈیوٹی سے بجلی اورصنعتی اشیاء مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

مراعات یافتہ لوگوں، اداروں، امدادی اشیاء اوربرآمدی اشیاء کے خام مال اور

پلانٹس و مشینری کی درآمد پرکسٹمز ڈیوٹی و ایڈ یشنل کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ

برقراررکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے سے ملکی د ر آمدات پر 60

کروڑ ڈالرکا سالانہ کا دباؤ ہوگا۔آئندہ بجٹ میں الیکٹرانکس، پرنٹ اور فوم انڈسٹری

کیلئے ریٹیل پرائس ٹیکس سسٹم متعارف کروایا جائے گا، متعدد ایگزمشنز کیساتھ

یونیفائڈ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں قدرتی گیس پر گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی جگہ فیڈرل ایکسا

ئز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ اقدام سے ایف بی آرکو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد

میں 60 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوسکے گا جبکہ سگریٹ

اورمشروبات پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے سے 37 ارب روپے

سے زائد کا ریونیو حاصل ہوسکے گا۔بجٹ میں پیک شْدہ جوسز پر فیڈرل ایکسائز

ڈیوٹی عائد کرنے سے پانچ ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوسکے گا۔ غیر

منقولہ جائیداد اورسیکورٹیز پر کیپیٹل گین ٹیکس کیلئے ہولڈنگ پیریڈ بڑھانے سے

20 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا جبکہ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی

آمدنی پر عالمی معیار کے مطابق ٹیکس کا طریقہ متعارف کروایا جائے گا۔

Leave a Reply