آئندہ کسی کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جائے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر

Spread the love

پاکستان کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں،اب نازک دور سے چلتے ہوئے ہم آگے کی جانب آگئے ، اب یا تو آگے نازک وقت نہیں ہے، یا پھر نازک سے بھی زیادہ برا وقت ہے، ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں ،ایسی ریاست بنائی جائے جہاں کوئی بھی ادارہ ریاست سے بڑھ کر نہ ہو،ہم پر جنگ مسلط کی گئی، پاکستان میں تحریک طالبان بن گئی، لیکن اب آئندہ کسی کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جائے گی، پاک فوج کسی ایک صوبہ نہیں، پورے ملک کی ہے، کوئی بھی حکومت ہو تمام ادارے مل کر کام کرتے ہیں،میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرے، بھارت ہمیں نہ بتائے کہ کس قسم کا ملک بنیں، بھارت پہلے خود سیکولر بنے، ہم جیسے ہیں برداشت کرے، ہم نے تو دوسرے مذہب کے احترام میں کرتار پور کھول دیا، بابری مسجد میں کیا ہوا ؟ امریکا افغانستان سے خطے کا دوست بن کر نکلے تو اس کے مفاد میں ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر بہت سی جگہوں پر کام ہوگیا-

Leave a Reply