آئندہ مہینوں میں وزیر اعظم بڑے فیصلے کریں گے، فواد چوہدری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم بڑے فیصلے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدرینے کہا ہے کہ آئندہ آنے

والے چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔نجی ٹی

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے دینے والے

دونوں معاونین خصوصی اپنا موقف دے چکے ہیں، تانیہ ایدروس کے این جی او

سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، انہوں نے اس وجہ سے استعفی دیا۔انہوں نے کہا کہ

بھارت سے ادوایات درآمدکے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق

ہے اور بھارت سے ادوایات درآمد سے ڈاکٹر ظفرمرزاکا تعلق نہیں، آرٹیکل 91

کے مطابق آپ کے موقف سے وزیراعظم متفق ہوں گے تو آپ کام جاری رکھیں

مجھے شہید ہوئے 12 سال کا عرصہ بیت چُکا، یہ ہے 2032ء . . . . .

گے، وزیراعظم کے پاس اپنے اختیارات بھی ہیں اور ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع

نہیں رکھ سکتے، وزیراعظم نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دیدیا تھا، چار پانچ

مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ

عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، سندھ حکومت این ایف

سی پرگلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے لیکن سندھ حکومت سہولیات دینے کیلئے

تیار نہیں، جب تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں

ہوں گے۔

وزیر اعظم بڑے فیصلے

Leave a Reply