آئندہ دنوں میں دھند اور بارش کی پیشگوئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خشک ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ گوجرانولہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ساہیوال ڈویڑن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔کوئٹہ، ڑوب، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply