او آئی سی وزراء خارجہ کی آج اسلام آباد میں بیٹھک

Spread the love

او آئی سی وزراء خارجہ

ٓاسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 17 واں اجلاس آج اسلام

آباد میں ہوگا۔ او آئی سی کے رکن ممالک اور مبصرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ اجلاس

میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر مشاورت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم

افتخار کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل اجلاس بلانے کی تجویز سعودی عرب نے دی۔ پاکستان نے

اس کا خیر مقدم کیا تھا اور سیشن کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں او

آئی سی رکن ممالک اور مبصرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، اقوام متحدہ، بین الاقوامی

مالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی

سمیت غیر رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ہے، جاپان، یورپی یونین اور افغانستان کی عبوری حکومت

کی بھی نمائندگی ہوگی۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے

سے غور کیا جائے گا۔ افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی امداد پر نئے پہلو تلاش کئے جائیں گے۔

اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد میں تیاریاں مکمل ہو گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں

کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا

،گرین بیلٹس موسمی پھولوں کے رنگ بکھیر نے لگے ،سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی

گئی ،ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا ، عام ریڈزون کی شاہرات بھی

عام ٹریفک کیلئے بند ہوں گی۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی ،بوسنیا اور ملائیشیا کے

وزرائے خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکووچ اور سیف الدین عبداﷲ ،قازقستان، کرغزستان اور اومان کے فود

اسلام آباد پہنچ گئے ۔،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے دونوں وزرائے خارجہ کا اپنے

وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوسنیا کے وزیر خارجہ بسیرا

ترکووچ نے وزیراعظم عمران خان کو افغانستان مسئلے پراہم کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں

نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ مسائل پر بات کرنا انتہائی ضروری ہے اورمجھے لگتا ہے کہ یہ

بہت بڑا اجتماع مشترکہ طور پر بہترین ممکنہ حل تلاش کرنے اور ایک مضبوط موقف کے ساتھ آنے

والا ہے۔ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے خصوصی اجلاس کی میزبانی پر وزیر اعظم

عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے میں بہت اچھی مثال قائم کی ہے

کیونکہ وہ پہلے ہی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور انہیں ہر قسم کی امداد

فراہم کر رہا ہے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر

معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان، کرغزستان اور اومان کے وفود بھی ہفتہ کو یہاں اسلام

آباد پہنچ گئے۔

او آئی سی وزراء خارجہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: