اویغورمسلم موسیقارعبدالرحیم زندہ،چین،ویڈیوجاری

Spread the love

چین میں ایک حراستی مرکز میں ملک کے معروف موسیقار عبد الرحیم حیات کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چینی حکام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں عبد الرحیم حیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز بنائی گئی اس ویڈیو میں بظاہر عبد الرحیم حیات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔

تاہم کچھ ایغور افراد نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اویغور برادری کے حقوق کے لیے کام کرنے والی امریکہ میں تنظیم اویغور ہیومن رائٹس پروجیکٹ کے چیئرمین نوری ترکل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کچھ عناضر مشکوک ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق عبد الرحیم حیات چین کے سنکیانگ علاقے میں آٹھ سال کی سزا کاٹ رہے تھے اور ان کا تعلق اویغور برادری سے ہے۔

ایک اندازے کے مطابق چین کے ان حراستی کیمپوں میں تقریبا دس لاکھ اویغور مسلمانوں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل ترکی نے چین سے اویغور مسلمانوں کے لیے بنائے جانے والے حراستی کیمپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply