اویس ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے پیش کریں،چیف جسٹس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سپریم کورٹ نے شاہ لطیف ٹا ئو ن میں قبضے کے الزامات پر سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی کو بدھ کو طلب کرلیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے انہیں پیش کریں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شاہ لطیف ٹا ئو ن کے مکینوں کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے کل انہیں پیش کریں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹپی کو گرفتار کرکے نہیں لائیں بلکہ انہیں بتائیں کہ عدالت نے طلب کیا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہاں آئی جی سندھ موجود ہیں؟۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اے آئی جی لیگل موجود ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ اویس مظفر ٹپی کو (آج) بدھ کو عدالت میں پیش کریں۔
جےٹی این آن لائن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply