Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) Logo

اوگرا کا موقف مسترد، گیس اووربلنگ کی وجہ نیا سلیب قرار، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم فرگوسن نے اضافی گیس

بلوں سے متعلق رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی،جس

میں اوور بلنگ کی بنیادی وجہ گیس پریشر فیکٹر قرار دینے کا اوگرا کا موقف

مسترد جبکہ نئے سلیب کو گیس کی اوور بلنگ کیوجہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ

میں کہا گیا کہ اووربلنگ میں 93 فیصدحصہ نئے سلیبزکا ہے،اووربلنگ میں

پریشر فیکٹرکاحصہ صرف ایک فیصد ہے، بقایاجات پرعائدسرچارج اور پریشر

فیکٹربھی اووبلنگ کیوجہ ہیں، سسٹم میں ایل این جی شامل کرنے سے حرارتی

حدت میں اضافہ ہوا،ایل این جی کے باعث گیس حرارتی حدت یونٹ 9 سے 12 ہوگیا۔

Leave a Reply