ایل پی جی سلنڈر

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی ہیٹرک

Spread the love

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے کی ہیٹرک مکمل ہوگئی، اوگرا کی

منظوری کے بغیر ہی تین روز میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہونے پر فی کلو قیمت 175 رو پے تک

پہنچ گئی، صوبائی دارالحکومت میں ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر شہری سراپاحتجاج بن

گئے،جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے آج صوبائی دارالحکومت میں مکمل شٹرڈاؤن

ہڑتال اور 31 جولائی سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق

ایل پی جی کی ازخود قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دو روزقبل مارکیٹنگ

کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 160 روپے سے یکدم170 روپے فی کلو کر دی

گئی اسکے بعد گزشتہ روز مزید 5 روپے قیمت بڑھا دی گئی جس سے اب ایل پی جی کی نئی اور

ازخود قیمت 175 روپے فی کلو تک پہنچ گئی سے گھریلو سلنڈر میں 65 اور کمرشل سلنڈر میں 225

روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جس سے گھریلو سلنڈر کی قل قیمت 250 اور کمرشل سلنڈر7 ہزار 915 روپے

کا ہو گیا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی کو ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 19 روپے اضافہ کیا جس سے

قیمت 160 روپے مقرر کی گئی تھی ،تاہم ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی منظوری کے

بغیر ازد خود قیمتوں میں 15 روپے اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں میں شہری سراپا

احتجاج بن کررہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز لٹن روڈ کے تاجروں سمیت وحدت روڈ، مدینہ کالونی و دیگر

علاقوں کے مکینوں نے ایل پی جی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کیا۔ دوسری جانب چیئر مین ایل پی جی ڈ

سٹر ی بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے ایل پی جی غریبوں کافیول ہے اس کی قیمتوں

میں از خود اضافہ زیادتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بغیر ایس او پیز ایل پی جی دکانوں

کیخلاف آپریشن کے حامی ہیں مگر اس میں پولیس کی بے جا مداخلت ناقابل قبول ہے۔ ایل پی جی

قیمتوں میں اضافے ،آپریشن کے دوران پولیس کی بے جا مداخلت و ناجائز مقدمات کے اندراج

کیخلاف آج لاہور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دما دم مست قلندر ہو گا جبکہ 31 جولائی سے ملک

گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی

جی کی قیمت میں تیسری بار اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند

ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور

میں کنونشن طلب کر لیاہے،جس میں ملک گیر ہڑتال ، گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام

کو حتمی شکل دی جائیگی۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply