اوپو نمبرون کمپنی

اوپو پہلی بار ہواوے کو پیچھے چھوڑ کرنمبرون کمپنی بن گئی

Spread the love

اوپو نمبرون کمپنی

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن نیوز) اوپو نے تاریخ میں پہلی بار چین میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز

فروخت کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوائسز کی فروخت

پر نظر رکھنے والی کمپنی کائو نٹر پوائنٹ کی رپورٹ میں کہاگیاکہ جنوری 2021 میں اوپو نے

ہواوے کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر اپنے نام کیا۔جنوری 2021 میں چین میں اوپو

کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک پہنچ گیا اور اس طرح وہ ویوو، ہواوے، شیامی، ایپل اور دیگر کو

پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ہواوے اور ویوو 20 فیصد کے ساتھ دوسرے

جبکہ ایپل اور شیامی 16 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر مشترکہ طور پر رہے۔اوپو کی کامیابی کی

بڑی وجہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے 5 جی فونز کی پروڈکشن میں کمی ہے کیونکہ

اوپو کے 5 جی فونز کی فروخت نے ہی اسے نمبرون پہنچانے میں کردار ادا کیا۔2020 کی آخری سہ

ماہی کے دوران چین میں 65 فیصد اسمارٹ فونز 5 جی سپورٹ والے تھے اور اس سے بھی ہواوے

کے پیچھے رہنے کی وضاحت بی ہوتی ہے۔اس کمپنی کو امریکی پابندیوں کے باعث 4 جی پراسیسرز

تک رسائی حاصل ہے مگر 5 جی فونز کے لیے درکار پراسیسرز کی کمی کا سامنا ہے۔اسی وجہ سے

ہواوے نے اپنی توجہ فلیگ شپ فونز پر مرکوز کی ہے جن میں منافع کی شرح زیادہ ہے۔ہواوے کے

فونز کی فروخت میں کمی کا فائدہ شیامی کو بی ہوا اور وہ ہواوے کے آن لائن بزنس کو کھینچنے کے

قابل ہوگئی ہے۔اور ہواوے کی جانب سے آنر کو فروخت کرنے سے بھی اس کے مارکیٹ شیئر میں

نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ پہلے ہواوے اور آنر کے فونز کی تعداد کو اکٹھا کیا جاتا تھا۔

اوپو نمبرون کمپنی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply